Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 25 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

آپریشن کے دوران فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے،آئی ایس پی آر
شائع 27 اگست 2024 04:00pm

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کےعلاقے تیراہ میں اگست میں جاری خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں، آپریشنزفتنہ الخوارج ، نام نہاد لشکراسلام اورجماعت الحرارکیخلاف کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں خارجہ سرغنہ ابوذرعرف صدام بھی مارا گیا، فتنہ الخواج کیخلاف آپریشنزمیں سیکیورٹی فورسزکونمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں۔

rawalpindi

ISPR

security forces

khyber

security forces operation

Terrorists killed