Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گداگروں کے ہاتھوں اغوا کے بعد فروخت ہونے والا بچہ منڈی بہاوالدین سے بازیاب

لاہور میں پولیس نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
شائع 27 اگست 2024 03:52pm

لاہور پولیس نے گداگروں کے ہاتھوں اغوا کے بعد فروخت ہونے والے بچے کو منڈی بہاوالدین سے بازیاب کروا لیا، اغوا کار اور بچہ خریدنے والا شخص بھی گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور پولیس نے ڈیفنس کے علاقے سی سے اغواء ہونے والے 3 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا، 24 اگست کو عبدالرزاق نامی شہری اور اس کی بیوی کام پر گئے ہوئے تھے اور گھر میں ان کے 4 بچے اکیلے تھے، والدین کی عدم موجودگی میں ایک خاتون اور مرد گداگروں کے جوڑے نے عدنان نامی بچے کو گھر سے اغواء کیا اور منڈی بہاوالدین میں ایک بے اولاد جوڑے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کر دیا جبکہ بچہ خریدنے والا جوڑا بے اولاد تھا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچے کو اغوا کرنے والے گدا گر جوڑے اور خریدنے والے شخص عمران کو گرفتار کرلیا گیا، بچہ اغواء کرنے والے گداگر ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، جنہوں نے بچہ فروخت کرنے کے بعد واپس آکر ڈیفنس کے اشاروں پر دوبارہ بھیک مانگنا شروع کردی تھی جبکہ ملزمان کو کلوز سرکٹ فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

لاہور میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

دوسری جانب لاہور میں پولیس نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، بچی کے والدہ نے تھانہ ڈیفنس سی میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

22 اگست کو لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا، ایف آئی آر کے مطابق 6 سال بچی جوس لینے دکان پر گئی جسے اغوا کر کے نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے انویسٹی گیشن پولیس نے احمد نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق ملزم احمد بچی کو چیز دلانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا، زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

درندہ صفت ملزم کو کینٹ ڈویژن پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مضبوط چالان بنا بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

lahore

lahore police

Punjab police

child recover