Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان اور بنگلا دیش کا ٹریننگ سیشن اچانک کیوں منسوخ کیا گیا؟

دونوں ٹیمیں کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی
شائع 27 اگست 2024 02:07pm

اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ ٹیموں کا آج ٹریننگ سیشن منسوخ ہوگیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے پریکٹس سیشنز کا آغاز ہوگیا، آج اسلام آباد کلب میں ہونے والا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

دونوں ٹیمیں کل صبح راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کی تاریخی فتح، پاکستان کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست

بنگہ دیش سے شکست پر سابق انگلش کرکٹر نے پاکستان کرکٹ سے متعلق کیا کہا؟

خیال رہے کہ دو میچز پر مشتمل پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے گرین شرٹس کو شکست دے کر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

rawalpindi

test series

Pakistan vs bangladesh

PAK vs BAN

practice session

trainning session