Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

اسلام آباد میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق

آپریشن میں پولیس اور ریسکیو ادارے شریک ہیں، ذرائع
شائع 27 اگست 2024 01:28pm

**اسلام آباد کے علاقے ہمک میں بارش کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشہ کئی گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، صبح سے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔

پولیس کے مطابق چھت گرنے سے 2 مزدورجاں بحق ہوگئے جبکہ اور دو کو بچالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں پولیس اور ریسکیو ادارے شریک ہیں۔

ریسکیو عملے نے زخمیوں کی طبی امداد دی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد

islamabad police