Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری اسکولوں سے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ نے مفرور اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کرلی
شائع 27 اگست 2024 11:35am

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی کے سرکاری اسکولوں سے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے مفرور اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کرلی جبکہ تمام ڈسٹرکٹ اور متعلقہ ایجوکیشن افسران کو 2 روز میں حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

مفرور ملازمین نے وارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ نہیں کیا ، ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کو بیرون ملک میں مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا، مفرور اساتذہ و ملازمین سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار سے زائد گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

غیر حاضر اساتذہ کے خاتمے کیلئے جدید نظام متعارف کرانے کا حکم

شمالی وزیرستان : سرکاری گرلزاسکولز میں251 گھوسٹ اساتذہ کاانکشاف

محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی مدد سے مفرور ملازمین کا پتہ لگایا گیا، مفرور ملازمین بیرون ملک مقیم ہیں اور دیگر جعلی میڈیکل جمع کرا کر گھر بیٹھے ہیں۔

karachi

teachers

Government schools

Ghost Teachers

Sindh Education Department

schools employees

Dismissal