Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بالی وڈ میں آدھا معاوضہ دینے کا معاملہ، رجیت کپور نے پول کھول دیا

معاون اداکاروں کو ان کی محنت کے مطابق معاوضہ نہیں دیا جاتا، اداکار کا بیان
شائع 27 اگست 2024 10:45am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی وڈ انڈسٹری کے معروف اداکار رجیت کپور نے پروڈیوسر کی ناانصافی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رجیت کپور نے کہا کہ فلم انڈسٹری (بالی وڈ) میں اداکاروں کا استحصال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے ایک حالیہ دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ میں 20 ہزار کے حقدار اداکار کو 10 ہزار روپے تھما دیے جاتے ہیں اور اگر پروڈیوسر سے بحث کرو تو کہتے ہیں کہ اگر آپ نے دس ہزار روپے میں کام کرنا ہے تو کریں ورنہ بہت لوگ انتظار میں ہیں۔

اداکار نے اداکاروں کے استحصال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاون فنکاروں کو ان کی محنت کے مطابق معاوضہ نہیں دیا جاتا۔

انٹرویو کے دوران رجیت کپور کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں اداکاروں کو معاوضے کی ادائیگی کا کوئی خاص سسٹم موجود نہیں۔ کاسٹنگ ایجنسیز کو ابھی صرف 5 سال ہوئے ہیں، اس سے قبل ہدایتکار اور اسسٹنٹ ہدایتکار خود ہی اداکاروں کا انتخاب کرتے تھے۔

Bollywood

Bollywood actor

rajit kapur

exploited