سرگودھا: آٹھویں کلاس کا طالبعلم ہم جماعت کو قتل کر کے فرار
حسنین علی اور میثم شاہ کے درمیان واٹس ایپ پر گفتگو کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی، پولیس
سرگودھا میں واٹس ایپ کال پر تلخ کلامی کا بدلہ لینے کے لیے کمسن لڑکے نے پستول سے فائر کرکے اپنے ہم جماعت کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے ظفر کالونی کے رہائشی ٹرک مکینک ساجد علی کا بیٹا حسنین علی اور میثم شاہ دونوں ہم جماعت تھے۔
پولیس کے مطابق دونوں اکثر اوقات واٹس ایپ پر میسج اور کال کرتے رہتے تھے، حسنین علی اور میثم شاہ کے درمیان واٹس ایپ پر گفتگو کے دوران تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس کے مطابق جس کا بدلہ لینے کے لیے میثم شاہ اپنے گھر سے پسٹل اٹھا کر ساجد علی کے گھر پہنچ گیا اور فائرنگ کرکے اس کے بیٹے حسنین علی کو قتل کر دیا اور وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
پولیس تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزم میثم شاہ اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
firing
پاکستان
punjab
مقبول ترین
Comments are closed on this story.