Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کا شہدا بلوچستان کیلئے پیکج کا اعلان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے شہدا پیکج کی منظوری دے دی
اپ ڈیٹ 27 اگست 2024 10:58am

خیبرپختونخوا حکومت نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 43 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات اتوار اور پیر کی درمیانی شب رپورٹ ہوئے جن میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت شہداء کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے دیں گی، جس کی منظوری وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے دے دی ہے۔

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 21 دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 14 اہلکار شہید

بلوچستان: موسیٰ خیل سمیت مختلف مقامات پر دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 41 افراد جاں بحق

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے اور واقعات میں شہید ہونے والے لواحقین سے ہمدردی بھی رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو چکا ہے، ان کے لیے بھی خیبرپختونخوا حکومت شہداء پیکج کا اعلان کرتی ہے۔

بلوچستان

خیبر پختونخوا

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Muzammil Aslam

Terrorism in Pakistan

KPK Government

Balochistan law and order situation

Martyrs Package