Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا امکان

عمران خان کی ہدایت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو موصول
اپ ڈیٹ 27 اگست 2024 10:14am

خیبرپختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا امکان ہے، پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو موصول ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی جس میں کابینہ میں ردوبدل کی بھی اجازت لی گئی تھی۔

ذارئع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کابینہ میں تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا تھا اس لیے آج ممکنہ طور پر خیبرپختونخوا کابینہ میں رد وبدل کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کرنے کا امکان ہے جبکہ وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان لے کر سماجی بہبود کا محکمہ دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر مصور غازی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی اور سہیل آفریدی معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو مقرر کرنے کا امکان ہے، اسی طرح نیک محمد معاون خصوصی برائے ریلیف مقرر ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تبدیلی اور نئے ناموں کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان سے منظوری لی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا

imran khan

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

pti kpk

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

kpk cabinate