Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بیک اپ ہوگا تو سرجری ہوگی، میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ فوری کرکٹ ٹھیک کردوں، محسن نقوی

میں استعفی دونگا لیکن کرکٹ کےتمام معاملات ٹھیک کرکےجاونگا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
شائع 26 اگست 2024 06:41pm

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی جوائن کرنے کے چوتھے دن لوگوں کی خواہش تھی کہ میں استعفی دے کر گھر چلا جاؤں، جاونگا لیکن کرکٹ کے تمام معاملات ٹھیک کرکے جاؤنگا۔

محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیک اپ ہوگا تو سرجری ہوگی۔ میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ فوری کرکٹ ٹھیک کردوں۔ تین سال سے ٹیم کا حال برا ہے۔ لوگوں کی خواہش پر استعفا نہیں دوگا، جب گھر جاؤں گا کرکٹ ٹھیک کرکے جاوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایک ہفتہ تاخیریوٹرن نہیں ہوئی کراچی ٹیسٹ کی تاریخ ایک سال پہلے طے ہوئی تھی ترقیاتی کام اورسیکیورٹی کی وجہ سے کراچی ٹیسٹ کاوینیو تبدیل کیا گیا ہے وقار یونس بطور مینٹور چیمپئنز کپ کی ایک ٹیم کو سنبھالیں گے۔ انہیں مینٹورز کے سیٹ اپ مکمل ہونے تک ایڈوائزرلگایا گیا تھا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ہمارے پاس کوئی سافٹ وئیرنہیں کہ بیک اپ پلیئرزکا پتہ چل سکے، چیمپئنزکپ سے ڈومیسٹک کرکٹ بہترہوگی، اس سے ہمارے پاس 150 کھلاڑیوں کا پول سلیکشن کیلئے موجود ہوگا، 150 کھلاڑی بلکل میرٹ پرمنتخب ہوئے ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کا ریکارڈ موجود ہوگا، آئندہ سلیکشن میں بہترین کھلاڑی دستیاب ہونگے۔ چیمپئنز کپ ستمبرکےآخری میں ختم ہو جائے گا۔

ان کا مزید بتانا تھا کہ آئندہ سلیکشن میں بہترین کھلاڑی دستیاب ہونگے پچ سمیت دیگر تمام مسائل کا جائزہ لینگے جس کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، پچ سمیت دیگر تمام مسائل کا جائزہ لینگے۔ رپورٹ طلب کرلی ہے ہم نے وہ سب کچھ بہتر کرنا ہےجس سےکرکٹ بہترہو محسن نقوی

PCB

Waqar Younis

mohsin naqvi