ماہ رنگ بلوچ اور دھرنا دینے والے بلوچستان میں مارے گئے پنجابیوں کیلئے بھی بولیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے دھرنا دینے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے لاپتہ لوگوں پر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر اسلام آباد آکر دھرنا دے دیتے ہیں، بلوچستان میں مزدوروں کے ساتھ جو ہوا اس پر یہ خاموش ہیں۔
بلوچستان: موسٰی خیل میں ٹرکوں، بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد قتل
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ڈبل اسٹینڈرڈ ہے، یہ صرف اپنے لئے بولتے ہیں پنجابیوں کے لئے کچھ نہیں بولتے۔
بلوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں کہا کہ ’لاپتہ افراد کا مقدمہ لڑنے والے اور جلوس نکالنے والے دھرنا دینے والے آج جو خون ناحق بلوچستان میں بہایا گیا اس پہ بھی بولیں، احتجاج کریں، جن کے پیارے آج بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں‘۔
Comments are closed on this story.