Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکیب الحسن نے محمد رضوان کی جانب گیند کیوں پھینکی؟ وجہ سامنے آگئی

یہ ناخوشگوار لمحہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے آخری دن دیکھنے میں آیا
شائع 26 اگست 2024 03:30pm

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں کھیل کے 4 دنوں کے دوران مثبت انرجی دکھائی دی لیکن آخری دن ایک ناخوشگوار لمحہ دیکھنے میں آیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کی۔

پانچویں دن پاکستان کی اننگز کے دوران جب پاکستان کا اسکور 103 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ تھا، تب یہ واقعہ 33 ویں اوور میں پیش آیا جب شکیب الحسن کو اوور کی دوسری گیند کرانا تھی۔

بنگہ دیش سے شکست پر سابق انگلش کرکٹر نے پاکستان کرکٹ سے متعلق کیا کہا؟

بنگلہ دیش سے شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش سے شکست، شان مسعود نے ہار کا ملبہ پچ پر ڈال دیا

بنگلادیشی آل راؤنڈر گیند کرانے کے لیے آئے لیکن رضوان کھیلنے کے لیے تیار نہ تھے تو شکیب الحسن نے غصے میں گیند رضوان کی جانب پھینکی، محمد رضوان سیٹ ہو ہی رہے تھے کہ وہ بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس سے گفتگو میں مصروف ہوگئے اور پھر جیسے ہی تیار ہونے لگے شکیب نے رضوان کی جانب گیند پھینک دی۔

یہ دیکھتے ہی کمنٹیٹرز نے بھی ایک دوسرے سے سوال کیا کہ ’یہ کیا تھا؟‘

ساتھ ہی امپائر بھی شکیب سے کچھ کہتے دکھائی دیے، بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ امپائر سے اپنے کیے کی معذرت کررہے ہیں۔

test series

mohammad rizwan

Pakistan vs bangladesh

PAK vs BAN

rawalpindi test

Shakib Al Hasan