Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگہ دیش سے شکست پر سابق انگلش کرکٹر نے پاکستان کرکٹ سے متعلق کیا کہا؟

غیر ملکی کرکٹرز بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی اس بدترین شکست پر خاموش نہ رہ سکے
شائع 26 اگست 2024 02:42pm

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلادیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی شکست پر جہاں سابق پاکستانی کرکٹرز نے قومی ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہیں غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان کی اس بدترین شکست پر خاموش نہ رہ سکے۔

انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی ایکس ڈاٹ کام پر اپنے رد عمل میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہوگیا کیونکہ جب وہ ڈومیسٹک سپر لیگ کھیلنے پاکستان آئے تھے تو انہوں نے ملک میں کرکٹ کا اچھا معیار پایا تھا۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ جب انہوں نے پی ایس ایل کھیلا تھا تو اس لیگ کا معیار بہت اچھا تھا، کھلاڑیوں میں کام کرنے کی اخلاقیات بہت اچھی تھیں اور نوجوانوں میں جادو تھا۔’ پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہوا؟’

بنگلہ دیش سے شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کی تاریخی فتح، پاکستان کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش سے شکست، شان مسعود نے ہار کا ملبہ پچ پر ڈال دیا

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے حالیہ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلی مرتبہ اور وہ بھی 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کی ہے، پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 146 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

test series

Pakistan vs bangladesh

PAK vs BAN

rawalpindi test

kevin pietersen

icc world test championship

former english crickter

world test championship