Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

اندازہ ہے مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا ہے، پولیس
شائع 26 اگست 2024 01:30pm

بلوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی کچھی کیپٹن دوست محمد بگٹی نے بتایا کہ 2 لاشیں تباہ شدہ پل کے نیچے دبی ہوئی تھیں جبکہ 4 لاشیں قومی شاہراہ سے کولپور کے مقام پر ملی ہیں۔

ایس ایس پی کچھی کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اندازہ ہے کہ مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، 3 افراد کے زخمی ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔

بلوچستان: موسٰی خیل میں ٹرکوں، بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد قتل

واضح رہے کہ بلوچستان میں بولان کے علاقے دوزان میں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کو گزشتہ رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور راولپنڈی سےکوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

ادھر، بلوچستان کے ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے بتایا تھا کہ مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔

دوسری جانب بلوچستان میں کئی مقامات پر رات گئے حملوں پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

بولان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ، بلوچستان بھر سے ریل رابطہ منقطع

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے کئی مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، تاہم رپورٹ میں حملوں کے مقامات کی وضاحت نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان حملوں کا موثر جواب دیا۔

بلوچستان

Bolan

Dead Bodies Found

dead bodies recover