Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے بجلی کے پری پیڈ میٹرز کے منصوبہ کا عندیہ دے دیا

آئندہ ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کم ہوتی دکھائی دیں گی، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری
اپ ڈیٹ 26 اگست 2024 01:38pm

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آئندہ ایک برس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے، اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہیے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ بجلی چوری سےہونے والا نقصان گزشتہ سال سےکم ہو، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کم کرنےکےلیےاقدامات کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولیتیں دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایاجائےگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہرصارف تک پہنچایا جائے گا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونے سے دگنی ہوگئی، ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی۔

پاکستان

electricity bill

Prepaid Meter