Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

جسٹس نعمت اللہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے عہدے کا حلف لیا
شائع 26 اگست 2024 10:15am

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

سینئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے عہدے کا حلف لیا جبکہ تقریب حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، سینئر وکلا اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

سینئر پیونی جج جسٹس نعمت الله پھلپوٹو چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی کے بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

takes oath

Sindh High Court

justice naimatullah phulpoto

care taker cheif justice