Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل سے تین افسران کے تبادلے کر دئے گئے

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
شائع 25 اگست 2024 11:15pm

اڈیالہ جیل سے تین افسران کے تبادلے کر دئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کا پنجاب اسٹاف ٹریننگ کالج تبادلہ کیا گیا ہے۔

آفتاب احمد کو سابق ڈپٹی سپرینڈنٹ محمد اکرم کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں، آفتاب احمد بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے لانے لے جانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی ۔

لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرہ جبین کا بہاولپور تبادلہ کر دیا گیا۔

اسی طرح ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کا ڈی جی خان تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Adiyala Jail