Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا میں چار بھارتی باشندے انسانی اسمگلنگ، جبری مشقت کے الزام میں گرفتار

پرنسٹن، نیو جرسی میں کارروائی مارچ میں کی گئی، پولیس نے جامع تحقیقات کے بعد تفصیل اب جاری کی ہے۔
شائع 25 اگست 2024 11:08pm

امریکا میں چار بھارتی باشندوں کو انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جنہیں گرفتار کیا گیا ہے اُن میں چوبیس سالہ چندن دیسیریڈی، 31 سالہ دوارکا گونڈا، 31 سالہ سنتوش کٹکوری اور 37 سالہ انیل مالے شامل ہیں۔

پرنسٹن، نیو جرسی سے گرفتار کیے جانے کے بعد ان چاروں بھارتی باشندوں پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں مقدمہ دائر کیا گیا۔

ایک فون کال کی بنیاد پر جب حکام نے کارروائی کی تو معلوم ہوا کہ یہ لوگ کولن کاؤنٹی میں جبری مشقت کا ریکٹ بھی چلارہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام گرفتاریاں مارچ 2024 میں کی گئی تھیں۔ پرنسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ جامع تفتیش اور تحقیق کے بعد تفصیلات اب جاری کی ہیں۔

یاد رہے کہ مارچ میں جب متعلقہ بلدیاتی ادارے کے اہلکاروں نے ایک فون کال کی بنیاد پر جب عمارت کا جائزہ لیا تو وہاں جتنے لوگ موجود تھے اُن سے زیادہ کا سامان پڑا ہوا تھا۔

ابتدا میں بتایا گیا کہ کھٹمل پائے جانے کے اطلاع پر پیسٹ کنٹرول ٹیم نے عمارت کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ وہاں تو جبری مشقت لی جارہی ہے۔

پرنسٹن پولیس سارجنٹ کیرولین کرافرڈ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے وہاں 100 افراد سے بھی مشقت لی جارہی ہو۔

human trafficking

FOUR INDIAN ARRESTED

ONE WOMAN

COMPLAINT OF BED BUG