Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکڑوں میزائل داغنے کے بعد حسن نصر اللہ کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

آج یوم اربعین بھی ہے، لہٰذا ہم نے صیہونی حکومت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا اور اسے آپریشن یوم اربعین کا نام دیا، حسن نصر اللہ
شائع 25 اگست 2024 09:11pm

لبنان کی ایرانی حمایت یافتی عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ آج ہوئے حملے کے حوالے سے اسرائیل کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، ہم نے جو منصوبہ بندی کی تھی سب کچھ اس کے مطابق ہوا ہے۔

حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغںے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے جنوبی دحیہ پر حملہ کر کے فواد شکر اور متعدد شہریوں کو شہید کر دیا، جو کہ کشیدگی کو بڑھانے کا بنیادی سبب تھا، اور آج یوم اربعین بھی ہے، لہٰذا ہم نے صیہونی حکومت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا اور اسے آپریشن یوم اربعین کا نام دیا گیا۔

نیتن یاہو کو جنگ بندی پر اپنے ہی مذاکرات کاروں کی مخالفت کا سامنا

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کہا گیا تھا جواب میں تاخیر صہیونی دشمن کی سزا کا حصہ ہے، لیکن دوسرا عنصر جنگ بندی کے مذاکرات اور صیہونیوں کو جواب دینے کے طریقہ پر اتفاق رائے تھا۔ ہمارے پاس مذاکرات کے لیے کافی وقت ہے کیونکہ اس محاذ اور اس کی قربانیوں کا مقصد غزہ کے خلاف جنگ کو روکنا ہے۔

حزب اللہ کے کتیوشا راکٹس کی تاریخ کیا ہے؟

حسن نصراللہ نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر اسٹریٹیجک میزائل فائر کرنا نہیں چاہتے تھے، مستقبل قریب میں اسرائیل پر اسٹریٹیجک میزائل فائر کریں گے، اسرائیل نے ہمارے اسٹریٹیجک میزائل کی تباہی کا جھوٹ بولا، اسرائیل جانتا ہے کہ ہم نے یہ میزائل استعمال نہیں کیے۔

Hezbollah

Hassan Nasrallah

Attack on Israel

Strategic Missile