Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی میں فری لانس کام کرنے کیلئے لائسنس کیسے حاصل کریں؟

پرمٹ فیس ساڑھے سات ہزار درہم ہے، ہر ریاست کے طریقِ کار میں تھوڑا فرق ہے۔
شائع 25 اگست 2024 08:05pm

دنیا بھر میں فری لانسنگ بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے۔ فریش گریجویٹس اپنا پورٹ فولیو مضبوط کرنے کے لیے فری لانسنگ کرتے ہیں۔

متعدد افراد کی کفالت کرنے والے اپنی آمدنی میں اضافے کے لیے فری لانسر کی حیثیت سے کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد وقت گزارنے اور بیزاری سے بچنے کے لیے بھی فری لانسنگ کی دنیا میں قدم رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں فری لانسرز کی مارکیٹ تیزی سے پنپ رہی ہے۔ ہر طرح کے اور ہر حجم کے کاروباری ادارے اپنے مختلف منصوبوں کے لیے پروفیشنلز کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ کبھی کبھی کسی ایک کام کے لیے خدمات لی جاتی ہیں اور کبھی کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھی کام کرایا جاتا ہے۔

یو اے ای میں فری لانسر کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے لائسنس کا حصول لازم ہے۔ لائسنس کے حصول کی فیس اور طریقِ کار یو اے ای کی ہر ریاست میں الگ ہے۔

دبئی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق دبئی میں فری لانس لائسنس کسی برانڈ کے بجائے آپ کے ذاتی نام سے جاری ہوتا ہے۔ آن لائن یا کسی بھی کسٹمر سروس سینٹر سے فری لانس لائسنس کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔ عام طور پر اس میں دو دن لگتے ہیں۔

طریقہ یہ ہے کہ gofreelance.ae پر جاکر رجسٹریشن کرائیے، Axs پورٹل پر پہنچ کر Set up as a Freelancer منتخب کیجیے، مطلوب دستاویزات فیس کے ساتھ جمع کروائیے۔

پرمٹ کی فیس ساڑھے سات ہزار درہم ہے۔ نالج درہم کی فیس 10 درہم اور انوویشن درہم کی فیس 10 درہم ہے۔

dubai

UNITED ARAB EMIRATES

Freelancers

FREELANCE LICENSE