بیوی کے بے تحاشہ خرچوں سے تنگ شوہر نے اُسے قتل کروا دیا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس کے فضول کے بے تحاشہ خرچوں سے تنگ آکر قتل کروا دیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ہیمنت شرما نامی شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے لیے اپنے دوستوں کی مدد لی اور حملہ کرنے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے بھی ادا کیے تھے۔
یہ واقعہ 13 اگست کو پیش آیا جو ابتدا میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ معلوم ہوا تاہم 10 دن بعد پولیس کی تحقیقات سے اس کا پردہ فاش ہوگیا۔
پولیس کے مطابق وقوعہ کے دن ہیمنت شرما اپنی بیوی درگاوتی اور اس کے بھائی سندیش کو ایک مندر لے گیا، واپسی میں اس کی موٹرسائیکل کو ایک ایکو اسپورٹس کار نے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کی بیوی درگاوتی شدید زخمی ہوئی اور اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ اس کا بھائی بھی زخمی ہوا۔
اگر آپ اکیلے سفر کرتی ہیں تو چند حفاظتی طریقے ضرور جان لیں
ابتدائی طور پر ہیمنت شرما نے واقعہ کو ہٹ اینڈ رن قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ لوڈنگ گاڑی حادثہ کا سبب بنی۔
تاہم اس کے بیان میں تضاد اور علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں سامنے آنے والی معلومات نے شکوک و شبہات کو جنم دیا۔
بعدازاں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ایکو اسپورٹس کار ہیمنت شرما کا ایک دوست ہی چلا رہا تھا جسے اس نے درگاوتی اور سندیش کو لے جانے والی موٹرسائیکل سے جان بوجھ کر ٹکرا دیا۔
مزید تفتیش سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ مذکورہ کار کافی راستے تک موٹر سائیکل کے پیچھے چلتی رہی، جس سے پولیس ہیمنت شرما کی گھریلو زندگی کے بارے میں مزید تفتیش کرنے پر مجبور ہوگئی۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ درگاوتی اور ہیمنت شرما کے رومانوی تعلقات تھے لیکن دونوں کی شادی الگ الگ افراد سے ہوگئی تھی۔
تاہم درگاوتی نے ہیمنت سے شادی کے فوراً بعد اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی اور گھر واپس آگئی، اس کے بعد ہیمنت نے بھی اپنی بیوی کو چھوڑ دیا اور دونوں نے پھر 2023 میں کورٹ میرج کی۔
بختاور بھی کارساز حادثے میں ملوث خاتون پر پھٹ پڑیں، ’اسے اپنے کئے پر کوئی پچھتاوا نہیں‘
شادی کے بعد درگاوتی کی بے تحاشا پیسہ خرچ کرنے کی عادت کی وجہ سے ان کے تعلقات خراب ہو گئے، جس کی وجہ سے مایوس اور غصے میں ہیمنت شرما نے اسے ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نرنجن شرما نے قتل کی سازش میں تین ساتھیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ پولیس نے ہیمنت شرما اور کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ اس سازش میں ملوث دو دیگر ابھی تک فرار ہیں۔
Comments are closed on this story.