Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت اکتوبر میں کون سی فون سِمز بند کرنے والی ہے؟

جعلی، منسوخ یا زائد المیعاد شناختی کارڈ والے یا مرے ہوئے افراد کے نام پر رجسٹرڈ نمبر بند کردیے جائیں گے۔
شائع 25 اگست 2024 06:36pm

حکومتِ پاکستان نے ایسی تمام سِمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے مُردہ افراد کے نام پر یا ایکسپائرڈ، منسوخ شناختی کارڈ پر کام کر رہی ہیں۔

ایک ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ڈیٹا بیس سے حاصل شدہ مواد کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر کسی شخص نے سیل فون سِم حاصل کی ہو اور اب اُس کا انتقال ہوگیا ہو تو اُس سِم کو 15 اکتوبر سے بلاک کردیا جائے گا۔ ٹیلی فون سِمز بلاک کرنے کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں وہ تمام سِز بلاک کردی جائیں گی جو ایسے شںاختی کارڈ پر لی گئی ہوں جو جعلی ہیں یا منسوخ ہیں۔ دوسرے مرحلے میں وہ تمام سِمز بلاک کی جائیں گی جن سے جُڑے ہوئے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔

تیسرے مرحلے میں وہ تمام سیل فون سِمز بند کردی جائیں گی جن کی رجسٹریشن کرانے والے اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔

پی ٹی اے نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ کسی سِم کو اپنے نام پر منتقل کرانا چاہتے ہیں تو متعلقہ دستاویزات ساتھ کسی بھی فرنچائز یا سروس سینٹر پر متعلقہ پروسیسنگ کروائیں تاکہ سِمز کو بلاک کیے جانے سے بچایا جاسکے۔

PTA

DECEASED MAN

cancelled

BLOCKING SIMS

EXPIRED