Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے پر رہنماؤں میں تضاد، صوبائی قیادت اختلافات کا شکار

تحریک انصاف نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا
شائع 25 اگست 2024 05:13pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت بسرا نے اسلام آباد کے بعد 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی ہونے کا بیان دیا ہے، لیکن دیگر رہنماؤں نے ان کے اس بیان کی تردید کردی ہے، پی ٹی آءی میں لاہور جلسے کے حوالے سے ابہام پیدا ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی تمام توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان اور خرم لطیف کھوسہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 27 اگست کو لاہور میں ہونے والے جلسے کو ملتوی کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

اکمل خان باری نے کہا کہ ڈی سی لاہور مسلسل لاہور ہائیکورٹ کے احکاماتِ کی خلاف ورزی کررہے ہیں، ہائیکورٹ میں ڈی سی لاہور نے ہمیں 27 اگست کو جلسہ کی اجازت دی تھی، ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو 9 اگست کو جلسہ کی جگہ کے بارے میں آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا،ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ڈی سی لاہورنے جلسہ کی جگہ کے بارے میں تاحال آگاہ نہیں کیا، ڈی سی لاہور کو یاد دہانی کیلئے پانچ درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔

اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے پی ٹی آئی کے 51 گرفتار کارکن رہا

اکمل خان نے کہا کہ انشاءاللہ جلسہ ضرور ہوگا، پنجاب حکومت جتنے مرضی روڑے اٹکالے، تحریک انصاف لاہور کا جلسہ پنجاب حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکی ہیں، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اختلافات کا شکار ہے جبکہ لاہور کے کارکنان بھی قیادت سے نالاں ہیں۔

اسلام آباد جلسہ: ایم این اے اور ایم پی اے سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن گرفتار، جھڑپ کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کے لیے باضابطہ اجازت نہیں ملی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست جمع کرادی گئی ہے، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست جمع کرائی۔

اکمل خان نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی لاہورہائیکورٹ کے احکاماتِ کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے میں آگاہ نہیں کر رہے، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے ’حکومتی انتشار‘ کو جواز بنا کر جلسہ ملتوی کردیا، نئی تاریخ کا اعلان

قبل ازیں، رہنما پی ٹی آئی خرم کھوسہ نے کہا تھا کہ ہم نے جلسہ ملتوی نہیں کیا لیکن انتظامیہ تاحال جلسے کے لیے جگہ مختص نہیں کر رہی۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

lahore

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa islamabad

lahore pti jalsa