Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا
شائع 25 اگست 2024 01:43pm

پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا، اس حوالے سے پاکستان نے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوا دیے ہیں۔

پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان اور بھارت نے ہاتھ ملا لیا

شنگھائی تعاون تنظیم نے افغانستان سے انسدادِ دہشت گردی کا مطالبہ کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان کے دعوت نامے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، نریندر مودی کی جگہ کسی بھارتی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کے لیے بھیجے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آخری بار سال 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان

SCO

اسلام آباد

Narendra Modi

shanghai cooperation organization

Indian Journalist

MODI SARKAR

Shanghai Cooperation Organization meeting