Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک

فتنۃالخوارج کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی
شائع 25 اگست 2024 12:49pm

فتنۃالخوارج کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی، تھانہ سٹی تونسہ کی حدود میں پولیس سے مقابلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 24 اگست کو تھانہ سٹی تونسہ کی حدود میں سٹی فوڈ کلب کے قریب فتنۃ الخوارج کا ایک گروہ دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لیے موجود تھا، ایس ایچ او تحصیل وہوا ضلع تونسہ کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر فوری چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جہاں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او وہوا، سب انسپکٹر صادق اور کانسٹیبل مظمر نذیر زخمی ہوگئے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر تونسہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بی ایل ایف میں پھوٹ پڑگئی، انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا

فتنۃ الخوارج کی وسیع پیمانے پر ڈاکہ زنی اور بھتہ خوری کی ہوشربا تفصیلات منظر عام پر

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس کارروائی سے فتنۃالخوارج کو شدید دھچکا لگا، اہل علاقہ نے دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اسلام آباد

Police Encounter

Terrorists killed

Fitna Al Khawarij

tonsa

tonsa sharif