Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبریں، پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا

ایل ڈی آئی نیٹ ورکس عدم دستیاب یا بند نہیں کیے گئے، پی ٹی اے
شائع 25 اگست 2024 12:30pm

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں سے متعلق وضاحت دے دی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اے ٹی ایمز کی بندش کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

اے ٹی ایمز کی ممکنہ بندش سے متعلق جعلی خبروں کے حوالے سے پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس عدم دستیاب یا بند نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے آئی ٹی یا مالیاتی سیکٹر بشمول اے ٹی ایم نیٹ ورکس متاثر ہونے کا ممکنہ طور پر کوئی امکان نہیں ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ میعاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسوں کے آپریشنز معطل یا بند نہیں ہیں۔

اسلام آباد

PTA

Pakistan Telecommunication Authority (PTA)

ATM

atm fake news