Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق

راولپنڈی سے راولا کوٹ آنے والی مسافر بس جس میں 25 سے زائد مسافر سوار تھے، ڈپٹی کمشنر پلندری
شائع 25 اگست 2024 03:11pm

آزاد کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر پلندری عمر فاروق کے مطابق راولپنڈی سے راولا کوٹ آنے والی مسافر بس جس میں 25 سے زائد مسافر سوار تھے کہ آزاد پتن پل کے قریب بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس سے یہ دلخراش واقعہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں 24 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 3 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پلندری کے مطابق ریسکو عمل مکمل کر لیا گیا ہے، ابھی تک 20 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے دیگر لاشوں کو نکالا جا رہا ہے جبکہ ایک شدید زخمی کو بھی نکالا گیا جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

جان بحق ہونے والوں کا تعلق پلندری کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں سے زیادہ تر مسافر آزاد پتن ایک عرس پر آرہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر سدھنوتی موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

ایران سے آنے والے زائرین کی بس کو لسبیلہ میں حادثہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی

چترال میں گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریکسیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل آج صبح بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں ایران سے پنجاب جانے والی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور حادثے میں 30 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں منتقل کردیا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے راولاکوٹ سے راولپنڈی آنے والی بس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی۔

وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

azad kashmir

traffic accident

Muzaffarabad

Road Accident

bus fall into deep

van fall into deep

Buss Accident