Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ایک اور ہنی ٹریپ کا واقعہ، پولیس نے 2 خواتین کو گرفتار کر لیا

کاروباری لین دین پر ڈاکٹر ماہم نامی خاتون نے 20 اگست کو بزنس مین سہیل محمود کو گلبرگ کے ہوٹل بلایا
شائع 25 اگست 2024 10:51am

لاہور میں بزنس مین کو ہنی ٹریپ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 خواتین گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس حوالے سے ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے، کاروباری لین دین پر ڈاکٹر ماہم نامی خاتون نے 20 اگست کو بزنس مین سہیل محمود کو گلبرگ کے ہوٹل بلایا، وہاں عروج نامی لڑکی ایک مرد کے ساتھ آئی، تینوں نے تشدد کیا۔

ڈاکٹر ماہم پرس، بزنس کارڈ اور میری گاڑی لے کر چلی گئی جبکہ نامعلوم شخص نے گن پوائنٹ پر برہنہ کیا اور خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات پر مجبور کرتا رہا۔

اس دوران نامعلوم شخص ویڈیو بناتا رہا، پھر دونوں اسے کمرے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، ملزمان ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض 30 لاکھ روپے تاوان مانگتے رہے۔

پولیس کا کہناہے کہ کاروباری شخصیت کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والی دونوں خواتین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیشن جاری ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش کے لیے چھپاپے مارے جارہے ہیں جسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

lahore

Honey Trap

HONEY TRAP CASE