لاہور: نشے میں دھت سب انسپکٹر نجی ہوٹل میں غل غپاڑہ کرنے پر گرفتار
لاہور میں پولیس نے نشے میں دھت تھانیدار کو ایک نجی ہوٹل میں غل غپاڑہ کرنے پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔
ہوٹل انتظامیہ کے مطابق سب انسپکٹر وسیم ڈیوس روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں جاری فنکشن میں گھس آیا اور خواتین کے سامنے ہر کسی کو غلیظ گالیاں دیتا رہا، 15 پر کال کی تو ریس کورس پولیس پہنچ گئی۔
ایس آئی وسیم نشے کے باعث چلتے ہوئے لڑکھڑاتا رہا فوٹیج بنانے والے کیمرہ مین کو بھی گالیاں دیتا رہا۔
مقامی پولیس کا ایس ایچ او اور سول کپڑوں میں ایک شخص زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گیا۔
ایس آئی وسیم نے ایس ایچ او ریس کورس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری دوست اندر ہے اسے لے کر جاؤں گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لے لیا جبکہ ایس آئی وسیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Comments are closed on this story.