Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

عالمی فوجداری عدالت : نیتن یاہو، گیلنٹ اور یحیٰ السنوار کے وارنٹ کا مطالبہ

تاخیر سے فلسطینیوں کو مزید نقصان پہنچے گا، پاکستانی نژاد پراسیکیوٹر کریم خان نے ججوں کو خط لکھ دیا۔
شائع 24 اگست 2024 11:46pm

دی نیدر لینڈز (ہالینڈ) کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیورٹر نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذرا سی بھی تاخیر کیے بغیر اسرائیلی وزیرِاعظم بنامین نیتن یاہو، وزیرِ دفاعی یو آؤ گیلینٹ اور حماس کے نئے سربراہ یحیٰ السنوار کے کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔

پاکستانی نژاد کریم خان نے عدالت کے ججوں کو بھیجے جانے والے ایک خط میں کہا ہے کہ فلسطین کے باشندے انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ اگر ان تمام افراد کو گرفتار کرنے میں تاخیر کی گئی تو فلسطینیوں کے حقوق مزید متاثر ہوں گے۔

ساتھ ہی ساتھ کریم خان نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وارنٹ کے حوالے سے دائر کی جانے والی تمام پیٹیشنز کو مسترد کیا جائے۔

کریم خان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کہتی ہے کہ جنگی جرائم کے ممکنہ ارتکاب کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم ایسا کچھ بھی نہیں ہو رہا۔

اوسلو معاہدے کے تحت اسرائیلی حکومت جن معاملات کی پابندی ہے اُن کی درستی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے۔

کریم خان نے خط میں کہا ہے کہ اس امر کے بہت سے شواہد موجود ہیں کہ جن تین افراد کے وارنٹ نکالے جانے ہیں وہ سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

Netanyahu

INTERNATIONAL CRIMINAL COURT

Yahya Sinwar

kAREEM KHAN

WARRANTS DEMANDED

GALANT