Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ویمنزٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو ہٹانے کا فیصلہ

ندا ڈارکو ٹی ٹوئنٹی میں خراب پرفارمنس پرہٹانےکا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع پی سی
شائع 24 اگست 2024 10:34pm

قومی ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ندا ڈار کی جگہ ثناء فاطمہ نئی کپتان ہوں گی۔ ٹی 20 میں ندا ڈار کی پرفارمنس متاثر کن نہیں رہی جس کی وجہ سے پی سی بی نے ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹانے کا باقاعدہ پیغام دے دیا۔

ندا ڈار کی جگہ ثناء فاطمہ کو قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی جائے گی۔ ثناء فاطمہ کو کپتان بنانے کے حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے۔

PCB

Pakistan's Women Cricket Team