Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارساز حادثے کے زخمی عبدالسلام کی پسلیاں ایک دوسرے میں گھسی ہوئی ہیں، پی ٹی آئی رہنما

کوئی پوچھنے والا نہیں، جناح اسپتال سے زخمیوں کو بھگایا گیا تھا، رضوان خانزادہ
اپ ڈیٹ 25 اگست 2024 09:05am

رہنما پی ٹی آئی رضوان خانزادہ کارساز حادثے میں زخمی سے ملنے نجی اسپتال پہنچ گئے، رضوان خانزادہ کے مطابق کار ساز حادثے کا زخمی عبدالسلام اسپتال میں زندگی و موت کی جنگ لڑرہاہے، ڈاکٹرز نے جواب دیدیا ہے عبدالسلام کے رشتے داروں کوکوئی پوچھنے والا نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا زخمیوں کو جلدی جلدی جناح اسپتال سے بھگایا گیا، عبدالسلام بھائی کو بھی زبردستی جناح اسپتال سے نکالا گیا، عبدالسلام مررہاہے اس کی حالت بہت نازک ہے۔ عبدالسلام کی ٹریفک حادثے کی وجہ سے پسلیوں میں پسلیاں گھسی ہوئی ہیں۔

رضوان خانزادہ نے کہا کہ وزیر اعلی کیوں خاموش ہے کہاں ہے، انصاف فراہم کرنے والے گورنر کو کیا گھنٹی بجاکر بلانا پڑیگا، جناح اسپتال میں زخمیوں کا بروقت علاج ہوتاتو اتنی اموات نہ ہوتی عبدالسلام کا آپریشن ہوا ہے سب نے انہیں لاوارث چھوڈ دیاہے لیکن تحریک انصاف کارسازسانحہ کے مرحومین اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

KARSAZ ACCIDENT