Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ٹرمپ نے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملوں کا الزام کملا ہیرس پر دھردیا

سابق صدر کا بیان سماجی رابطے کے اُن کے پلیٹ فارم Truth Social پر سامنے آیا ہے۔
شائع 24 اگست 2024 09:11pm

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون امیدوار کملا ہیرس پر نئے اور انوکھے الزامات عائد کردیے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کی وجہ کملا ہیرس ہیں۔

سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اس وقت حزب اللہ کو بھیجنے کے لیے مالی رقوم نہیں تھیں۔

صہیونی فوج نے حماس کے اسلحہ ساز طلحٰہ ابو ندا کو شہید کردیا

ٹرمپ کا اشارہ اس جانب تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کیا۔

سابق صدر کا یہ نیا بیان سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”Social Truth“ پر سامنے آیا ہے۔

چینی قیادت امریکا میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے، کانگریس کے رکن کا الزام

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے ساتھ ایک اشتہاری فلم بھی منسلک کی گئی ہے جس میں اسرائیل پر حماس کے حملے اور حملے کے بعد چھڑ جانے والی جنگ کی ہول ناکیاں یاد دلائی گئی ہیں۔

ویڈیو میں لوگوں کو باور کرایا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں بے قصور لوگ ہلاک اور اغوا ہوئے جن میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

اسرائیل ایک سال میں ختم ہوجائے گا، سابق اسرائیلی میجر کی پیش گوئی

شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کا نیشنل کنونشن ختم ہونے کے بعد ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے کملا ہیرس پر تنقید میں شدت آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹک خاتون امیدوار نے کنونشن میں اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ ٹرمپ کو شکست دیں گی اور ملک کو پیچھے نہیں جانے دیں گی۔

Donald Trump

Kamala Harris

US Presidential Elections 2024

7th October Attack