Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹری سے حیدرآباد جانے والے 4 دوست پرا سرار طور پر لاپتہ

چاروں نوجوانوں کے موبائیل فون بھی بند ہیں، اہل خانہ
شائع 24 اگست 2024 08:01pm

کوٹری سے حیدرآباد گھومنے کیلئے جانے والے چار دوست لاپتہ ہوگئے اہلخانہ کے مطابق چاروں نوجوانوں کے موبائل فون بھی بند ہیں ۔

پولیس کے مطابق خانپورکالونی کے رہائشی نوجوان حیدرآباد گھومنے گئے تھے کہ لاپتہ ہو گئے ۔ لاپتہ افراد میں احسان جتوئی، باقر جتوئی، حسام لغاری اور سیمر شامل ہیں۔

اپلخانہ کہتے ہیں چاروں کے نمبر بند جا رہے ہیں جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

missing person

Hyderabad