Aaj News

اتوار, ستمبر 22, 2024  
17 Rabi ul Awal 1446  

محسن نقوی کے اہداف پورے نہ کرنے پر پی سی بی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر مستعفی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اہداف پورے نہ ہونے پر عثمان وحید سے نالاں تھے
شائع 24 اگست 2024 06:53pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عثمان وحید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عثمان وحید چیمپئنز ایونٹ کے لیے اہداف حاصل نہ کر سکے، پی سی بی نے پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹ کے چیمپئنز کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شکیب الحسن کی مقدمے میں نامزدگی، ٹیم سے نکالنے کیلئے کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس

ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئنز ایونٹس کو ڈومیسٹک کرکٹ کا فیس بنانے کے خواہشمند ہیں، جس کے لیے انہوں نے مختلف اہداف دیے۔

بھارتی بیٹر کا کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

ذرائع کے مطابق رائٹس کے حوالے سے بھی عثمان وحید ٹارگٹ پورے نہ کر سکے، مقامی اور بین الاقوامی رائٹس بیچنے پر پی سی بی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیل میں ایک بار پھر نفرت کا مظاہرہ: بھارت کا پاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزہ دینے اسے انکار

ذرائع کے مطابق اسپانسرز کے حصول، بڈ پراسیس اور دیگر اہداف میں ناکامی پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے عہدہ چھوڑ دیا۔

PCB

resignation

mohsin naqvi

Director Marketing

Usman Waheed