Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈا پور کے مخالف دھڑے کا بٹ خیلہ سے جلسوں کے آغاز کا فیصلہ، ذرائع

بانی پی ٹی آئی کے حق میں مردان میں دوسرا جلسہ ہوگا، ذرائع
شائع 24 اگست 2024 05:00pm

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور مخالف دھڑے کا اجلاس ہو اجس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جلسے نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کے مخالف دھڑے نے بٹ خیلہ سے جلسوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ، بانی پی ٹی آئی کے حق میں مردان میں دوسرا جلسہ ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی دارلحکومت میں پارٹی کارکنان بانی پی ٹی آئی کے لئے بڑا جلسہ کرینگے۔

عمران خان کی جانب سے پارٹی عہدے بھی تبدیلی پر غور کیا جارہاہے۔ عمران خان ناراض ہونے پر بہت جلد مرکزی سمیت صوبائی سطح پر پارٹی عہدے پر نظرثانی کرینگے ۔

Ali Ameen gandapur

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)