Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانچ سالہ بچی کا اغوا اور تاوان کیلئے قتل، ملزم کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم نے بچی کو گلہ دبا کر قتل کیا اور لاش جنگل میں پھینک دی تھی ، تفتیشی افسر
اپ ڈیٹ 24 اگست 2024 06:04pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے باٹا پور میں پانچ سالہ فجر کے اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں ملزم کاشف رضا کو 12 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت عدالت کے جج نے کیس پر سماعت کی۔ تفتیشی افسرنےملزم کاشف رضاکواےٹی سی میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم کاشف فجر کے گھر کے سامنے رہتا تھا اور بچی کے والد راشد کا دوست تھا ۔

تفتیشی افسر کے مطابق کاشف نے 5 سالہ فجر کو تاوان کے لئے اغوا کیا، ملزم نے بچی کو گلہ دبا کر قتل کیا اور لاش جنگل میں پھینک دی۔ بچی کی کچھ ہڈیاں اور خون آلود کپڑے ملے ہیں ، لاش کی لاش کے باقی اعضاء برآمد کرنے ہیں۔

تفتیشی افسرنےملزم کے30دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم کاشف رضاکا12دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

murder case

lahore

lahore police

atc lahore