Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد کے مقام پر دریائے سندھ میں چلنے والا کشتی کلینک ڈوب گیا

کلینک انڈس ہسپتال کے زیر اہتمام دریائے سندھ میں بھونگ سے مظفر گڑھ تک خدمات سرانجام دیتا تھا۔
شائع 24 اگست 2024 12:31pm

صادق آباد کے مقام پر دریائے سندھ میں عملے کی لاپرواہی سے رسی کھولے رہ جانے سے کشتی اسپتال ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق کشتی کلینک گزشتہ رات سے لاپتا تھا، کلینک انڈس ہسپتال کے زیر اہتمام دریائے سندھ میں بھونگ سے مظفر گڑھ تک خدمات سرانجام دیتا تھا۔

ہزاروں افراد اس کشتی ہسپتال سے مستفید ہوتے تھے، کشتی ہسپتال گزشتہ رات عملہ کی لاپرواہی سے رسی کھل جانے پر دریا میں چلا گیا تھا۔

دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث گڈو بیراج کے گیٹ میں کشتی بوٹ پھنس کر مکمل تباہ ہوگیا۔

پاکستان