Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی بیٹر کا کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرکٹ کے سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے، انڈین کرکٹر کا بیان
شائع 24 اگست 2024 08:43am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز شیکھر دھون نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر شیکھر دھون نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کی میں نے نمائندگی کی۔

شیکھر دھون نے کہا کہ میں بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے موقع دیا، میں خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی مت ہو کہ میں انڈیا کیلئے دوبارہ نہیں کھیلوں گا۔

شیکھر نے کہا کہ میں آج ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں پیچھے دیکھنے پر صرف یادیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ انڈیا کے لیے کھیلنا اور وہ ہوا بھی۔

واضح رہے شیکھر دھون نے 20 اکتوبر 2010 کو بھارتی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔

BCCI

Shikhar Dhawan

indian opener

anoounced retirement