Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

25 اور 26 اگست کو پابندی ہوگی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
شائع 24 اگست 2024 12:00am

سندھ حکومت نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ساؤتھ زون میں 25 سے 27 اگست تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی جبکہ ایسٹ میں 26 اگست، ویسٹ زون میں 25 اور 26 اگست کو پابندی ہوگی ۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حیدر آباد اور ٹھٹھہ میں 25 اور 26 اگست کو پابندی ہوگی۔

دادو اور سجاول میں 25 سے 27 اگست تک پابندی عائد رہے گی محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کی سفارش پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Sindh government