Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالاج ٹیپو قتل کیس، مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سی آئی اے ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی، پولیس
شائع 23 اگست 2024 11:29pm

ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے احسن شاہ زخمی ہوا، اسے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 18 فروری کو امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا کہ تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکتے تھے ۔

پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

lahore

Punjab police

AMEER BALAJ

ameer balaj tipu murder case