Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کام کرنے سے روک دیا

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 اگست کے لیے ملتوی کردی
شائع 23 اگست 2024 06:53pm

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ضلع جنوبی میں واقع بلڈنگ کو خطرناک قرار دینے کا کیس ،عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بطور ڈی جی کام کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ 10 روز کے لیے ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کے اختیارات معطل رہیں گے۔

عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معاملات کی دیکھ بھال کے لیے اتھارٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا ،جب اتھارٹی ہی تشکیل نہیں دی گئی تو ڈی جی ایس بی سی اے کیا کریں گے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ بلڈنگ کی ملکیت سے متعلق کیس سول کورٹ میں زیر التواء ہے ،جب تک ملکیت کا فیصلہ نہیں ہوجاتا ایس بی سی اے کو بلڈنگ گرانے سے روکا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 اگست کے لیے ملتوی کردی ۔

Sindh High Court

Sindh Building Control Authority