Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

رواں سال صوبے بھر میں کانگو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے
شائع 23 اگست 2024 04:56pm

بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ چودہ سالہ لڑکے کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ جس کے بعد رواں سال صوبے بھر میں کانگو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ کانگو وائرس میں مبتلا 14 سالہ مریض کو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

مزید کہنا تھا کہ 14 سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ سے ہے، ان کے خون ٹیسٹ سے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے 23 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اس مرض سے اب تک 5 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی بلوچستان کے شہر لورالائی سے کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا تھا، جس کے بعد رواں سال صوبے بھر میں کانگو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی تھی۔

اب تک کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا تھا جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں 5 افراد کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

Congo

congo virus