Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

آئی پی پیز سے معاہدہ ختم نہیں کرسکتے، نئی شرائط پرآمادہ کررہے ہیں، اویس لغاری

دو ماہ میں آئی پی پیزپرقوم اچھی خبرسنےگی،اگرسندھ حکومت پنجاب جیسا ریلیف دے تو دس ارب روپے لگیں گے، وزیر توانائی
شائع 23 اگست 2024 04:25pm

وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز سے معاہدے ختم نہیں کریں گے لیکن حکومت آئی پی پیزکو نئی شرائط پرآمادہ کررہی ہے۔

وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کی وجہ آئی پی پیز کی پالیسی نہیں بلکہ ملک کے معاشی حالات ہیں، دو ماہ میں آئی پی پیزپرقوم اچھی خبرسنےگی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی گھروں کا کرایہ فی یونٹ بجلی کو مہنگا بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرسندھ حکومت پنجاب جیسا ریلیف دے تو دس ارب روپے لگیں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیزمعاملےپربینڈ باجا زیادہ نہیں بجا سکتے، ذمہ دار حکومت ہے اور ذمہ داری سے کام کریں گے، چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے سے ہٹا نہیں جاسکتا ہے۔

کل بجلی کی قیمت بڑھی نہیں بلکہ کم ہوئی ہے، اویس لغاری

وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی قیمت خطےکےممالک کے مسابق لائیں گے، ملک میں بجلی کی پیداواری قیمت زیادہ نہیں ہے، بجلی گھروں کا کرایہ فی یونٹ بجلی کو مہنگا بنا رہا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ چین کے بجلی کارخانے مقامی کوئلہ پرمنتقل ہوں گے، چینی قرضوں کی ری پروفائلنگ کی جائے، پنجاب نے سستی بجلی کے لیے 45 ارب روپے مختص کئے۔

انہوں نے کہا کہ اگرسندھ ایسا کرے تو 10 ارب روپے لگیں گے، آئی پی پیز پالیسی مہنگی بجلی کہ وجہ نہیں، روپے کی گراوٹ سے بجلی 8 روپے یونٹ مہنگی ہوئی، بجلی کے شعبے میں تنظیمِ نو کر رہے ہیں۔

وزیر توانائی نیٹ میٹرنگ صارفین سے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔

پاکستان

K Electric

IPPs

IPP