Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق گوتم گمبھیر بھی بول پڑے

انہوں نے وسیم اکرم کے ساتھ آن لائن پروگرام میں وائٹ بال کپتان کو مشورہ بھی دیا
شائع 23 اگست 2024 03:44pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر اکثر منفی تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں، لیکن انہوں نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے وسیم اکرم کے ساتھ آن لائن پروگرام میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر کو کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ان کو لیگ کرکٹ میں کپتانی کی کوئی ضرورت ہے۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم کو پی ایس ایل جیت کر کچھ نہیں ملے گا، بابراعظم کے پاس اتنی کوالٹی ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے بلے بن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ چند سال قبل بابر کو مشورہ دیا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی سے گریز کریں، لیگ کھیلیں، رنز اسکور کریں، پیسہ لیں اور گھر جائیں، اگلے ایونٹ کی تیاری کریں۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ لیگ کرکٹ کھیلنے سے کپتان پر اضافی دباؤ آجاتا ہے، بابر اعظم ایک بہترین بیٹر ہیں۔

babar azam

PCB

BCCI

gautam gambhir