Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران میں جاں بحق اور زخمی پاکستانی زائرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

تمام انتظامات اور معاوضہ کے جاری ہونے کی رپورٹس چیئرمین بلاول بھٹو کو بروقت دی جائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ
شائع 23 اگست 2024 03:38pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایران بس حادثہ میں شہدا اور زخمیوں کی مالی مددکا اعلان کرتے ہوئے فی شہید خاندان کو پچاس لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے فی افراد دس لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہداء کو واپس لانے کا مکمل انتظام کیا ہے جبکہ تمام انتظامات اور معاوضہ کے جاری ہونے کی رپورٹس چیئرمین بلاول بھٹو کو بروقت دی جائیں گی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ایران بس حادثہ کے شہداء کو واپس لانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کردئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی درخواست پر وزیراعظم نے جہاز ایران سے میتوں اور زخمیوں کو واپس لانے کیلئے بھیجا ہے۔

ناصر شاہ نے شہداء کے ورثاء کو پیغام دیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ایئر ایمبولینس اور دیگر ایمبولنسز کا انتظام سکھر اور جیکب آباد میں کردیا ہے،شہداء اور زخمیوں کے ورثا پریشان نہ ہوں۔

Iran

Iran Bus Accident