Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

گمشدہ خاتون کی لاش ایک سال بعد مردہ خانے سے برآمد

مردہ کی والدہ اور بہن اسے ایک سال تک پورے شہر میں تلاش کرتی رہیں، میڈیا رپورٹ
شائع 23 اگست 2024 03:02pm

امریکا کے ایک ہسپتال کی جانب سے مردہ خاتون کے اہل خانہ کو یہ اطلاع دی گئی کہ ذیابیطس کی مریضہ جیسی کو ڈاکٹروں نے مشورے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔

مگر جب خاتون سے متعلق انکشاف اور حقیقت سامنے آئی تو اس کے اہلخانہ کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سالہ جیسی پیٹرسن نامی خاتون کے اہلخانہ کو اس کی موت کا علم ایک سال گزرنے کے بعد ہوا۔ جیسی کی والدہ اور بہن اسے ایک سال تک پورے شہر میں تلاش کرتی رہیں۔ حتیٰ کہ انہوں نے اس کی گمشدگی کے اشتہارات بھی شائع کروائے تاہم اور تمام دستوں اور جاننے والوں کو اس کی گمشدگی کے بارے میں بتایا گیا۔

لیکن اس کی موت کا پتہ ایک سال کے بعد چلا جس میں معلوم ہوا کہ جیسی پیٹرسن کی لاش اسی ہسپتال کے مردہ خانےمیں موجود ہے جس میں وہ زیرعلاج تھی۔

خاتون کے اہل خانہ کو معلوم ہوا کہ وہ سیکرامنٹو میں مرسی سان جوآن میڈیکل سینٹر میں زیرعلاج تھی۔ اسے اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اس کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے معلوم ہوا کہ اس کی موت 8 اپریل 2023 کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔ یعنی اس کی موت سرٹیفکیٹ پر دستخط ہونے سے ایک سال قبل ہوئی تھی۔

کیلیفورنیا کے قانون کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو کسی شخص کی موت کے 15 گھنٹے کے اندر مکمل کرنا ضروری ہے۔

اس سال کے دوران پیٹرسن کی لاش اسپتال کے اسٹوریج فریزر میں شیلف نمبر 22 پر پڑی تھی۔ اس کے اہل خانہ کی جانب سے اسپتال پر15 ملین ڈالر کے ہرجانے کا مقدمہ کیا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سیکرامنٹو کے تفتیش کاروں کی جانب سے پیٹرسن کے قریبی رشتہ داروں کو مطلع کرنے سے ایک سال پہلے گذر گیا تھا کہ اس کی باقیات مردہ خانے سے ملی ہیں جس کی کلائی پر ایک کڑا موجود تھا۔

California

Dead Body

hospital