Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالیہ حمزہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے فیصل آباد اور سرگودھا میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی...
شائع 23 اگست 2024 01:01pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے فیصل آباد اور سرگودھا میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

عالیہ حمزہ نے وکیل خاقان میر اور اشتیاق اے خان کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی، جس میں انہوں نے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔

گزشتہ روز گوجرانوالہ کی انسداد ہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کیا تھا، عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کردیا گیا

واضح رہے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا، سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Faisalabad

sargodha

Islamabad High Court

alia hamza

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)