ایران بس حادثہ، 28 میتیں جیکب آباد پہنچادی گئیں، میتوں پر پھول نچھاور
ایران بس حادثے میں 28 میتیں خصوصی طیارے سے جیکب آباد پہنچادی گئیں جن میں دس زائرین کی میتیں لاڑکانہ ،چھ زائرین کی نماز جنازہ کندھ کوٹ میں ادا کردی گئی۔ لواحقین نے میتوں پر پھول نچھاورکئے اور شدید زخمیوں کو ایئرایمبولینس سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ حکومت سندھ نے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ کا اعلان کیا ہے۔
کندھ کوٹ میں نماز جنازہ پرائمری اسکول ون میں ادا کی گئی۔ تدفین کچھ دیر بعد آبائی قبرستان میں ہوگی۔ مزید جانتے ہیں آج نیوز کے نمائندے حضور بخش منگی سے
علاوہ ازیں 6 زائرین کی میتیں خیرپور پہنچادی گئیں۔ اجتماعی نمازجنازہ نوبجے نازپائلٹ اسکول میں اداکی جائے گی
ذرائع کے مطابق شہدا کے لواحقین کوسکھرکے بجائے جیکب آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ خصوصی طیارے سے 28 میتیں اور 16 زخمیوں کو وطن لے کر پہنچا ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے ایران بس حادثے کے شہدا اور زخمیوں کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیرناصرشاہ نے بتایا کہ شہید کے خاندان کو 50 لاکھ اور زخمیوں کوفی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 11 خواتین سمیت 28 افراد جاں بحق
ایران بس حادثہ، میتوں، زخمیوں کی 48 گھنٹے میں واپسی کا امکان، میتوں کی شناخت مکمل
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثے پر دفتر خارجہ کا باضابطہ ردِعمل
واضح رہے کہ لاڑکانہ سے مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے جانے والی زائرین کی بس ایران میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 28 زائرین جاں بحق ہوئے تھے۔
سید اطہر شاہ شمسی کا قافلہ دو بسوں اور 110 زائرین پر مشتمل تھا، زائرین کی ایک بس ایران کے شہر یزد پہنچی جہاں بس کے مبینہ طور پر بریک فیل ہوئے۔
Comments are closed on this story.