Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکا میں 35 ممالک کے سیاحوں کو فری سیاحتی ویزوں پر انٹری، پاکستانی مستفید ہوسکیں گے؟

سیاحت کو فروغ دینے بحران زدہ معیشت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی، اعلیٰ عہدیدار
شائع 23 اگست 2024 11:41am
تصویر — اے ایف پی/فائل
تصویر — اے ایف پی/فائل

سری لنکا کی کابینہ نے 35 ممالک کے سیاحوں کو مفت سیاحتی ویزے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ سری لنکا کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کا عمل تیزی سے جاری ہے، گزشتہ برس دسمبر میں 7 ممالک کے لیے فری سیاحتی ویزوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ سیاحت کو فروغ دینے بحران زدہ معیشت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی جبکہ چین، بھارت اور روس سمیت 35 ممالک کے زائرین کو مفت سیاحتی ویزے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ کے ترجمان اور وزیر ٹرانسپورٹ بندولا گنا وردانہ نے کہا کہ سیاحوں کو چھ ماہ کے پائلٹ پروگرام کے تحت 30 دن کا ویزہ دیا جائے گا جو یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

فہرست میں بھارت، چین، برطانیہ، جرمنی، نیدرلینڈ، بیلجیم، اسپین، آسٹریلیا، ڈنمارک، پولینڈ، قازقستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، نیپال، انڈونیشیا، روس، تھائی لینڈ، ملائیشیا، جاپان اور فرانس شامل ہیں۔

امریکا کے نئے ’ورک ویزا‘ سے کون فائدہ اٹھا سکے گا

واضح رہے کہ سری لنکا اپنے ساحلوں، قدیم مندروں اور چائے کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ سری لنکا پر عزم ہے کہ کووِڈ 19 اور پھر 2022 میں شدید مالیاتی بحران کے بعد پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کو سیاحت کی صنعت سے بہتر کرسکتا ہے۔

اکتوبر میں سری لنکا جانے والے بھارتی سیاحوں کی تعداد 28 ہزار تھی، جبکہ گزشتہ ماہ سری لنکا جانے والے روسی سیاحوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار تھی۔

چین کی 6 ممالک کو ’ویزہ فری انٹری‘ کی اجازت، کیا پاکستان شامل ہے؟

واضح رہے کہ سری لنکا میں سیاحت کو اس وقت نقصان پہنچا تھا، جب 2019 میں ایسٹر کی تقریب کے دوران بم دھماکوں میں 11 بھارتی شہریوں سمیت 270 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پاکستان

Srilanka